قطر میں تعینات پاکستان کے قائم مقام سفیر مسعود گل کا ریسلر محمد انعام بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

585
دوحا: قطر میں تعینات قائم مقام سفیر مسعود گل کا ریسلر انعام بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر شرکا کے ساتھ گروپ فوٹو
دوحا: قطر میں تعینات قائم مقام سفیر مسعود گل کا ریسلر انعام بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر شرکا کے ساتھ گروپ فوٹو

دوحا (رپورٹ:لیاقت انجم) قطرمیں تعینات پاکستان کے قائممقام سفیر مسعودگل کیجانب سے ورلڈبیچ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کیلیے سونے کاتمغہ جیتنے والے محمدانعام بٹ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ مسعودگل نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیرہوتے ہیں جواپنے قابل فخرکارناموں سے دنیامیں اپنے ملک کانام روشن کرتے ہیں۔ انعام بٹ نے تمام پاکستانیوں کا سرفخرسے بلندکردیاان کے سفارتخانے آنے پربہت خوشی محسوس کررہاہوں۔ اس موقع پر انعام بٹ نے کہا ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلاہوں میراملک میری پہچان ہے اولمپک برانزمیڈلسٹ ریسلرکیخلاف فائنل میں فتح یادگارلمحہ تھا آئندہ بھی پاکستان کیلیے اعزازات جیتنے کی کوشش کروں گا۔پاکستانی سفارتخانے میں آکرایسا محسوس ہواجیسے اپنے ملک میں موجودہوں اپنے اعزاز میں تقریب پرپاکستانی سفیرکاتہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔تقریب میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالمبین چودھری۔سیکریٹری جنرل ارشدستار۔پی او اے کے میڈیاایڈوائزر آصف عظیم سمیت قطرمیں مقیم اہم پاکستانی شخصیات نے شرکت کی ۔انعام بٹ نے پاکستانی سفارتخانے میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے۔