بنگلہ دیش میں گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر احتجاج،4 افراد ہلاک،50 زخمی

360

بنگلہ دیش میں فیس بک پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے کے خلاف کیے گئے احتجاجی مظاہرہ پر پولیس نے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک  جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےمطابق  ایک ہندو کی جانب سے حضورﷺ کے خلاف فیس بک پر نہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جس پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔

بنگلا دیش کےجنوب میں واقع ضلع بھولا کےعلاقے برہان الدین میں20ہزارسے زائدافراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا اور گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعض مشتعل افراد نےپولیس پرپتھراؤ کیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔

پولیس چیف سرکار محمد قیصر نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت  50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔