عبدالخالق فٹبال،جلال مراد ملیر کلب سیمی فائنل میں

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت گزشتہ روز ایک میچ کھیلا گیا۔ جلال مرادملیر بمقابلہ لیاری یونین کے درمیان کھیلا گیا میچ 0-0 گول برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پر جلال مرادملیرنے 5-6 سے لیاری یونین کو ہرا کرگروپ Aسے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ کھیل کا آغازبڑے جارحانہ انداز میں ہوا۔دونوں ٹیموں نے خوبصورت موؤبنائے لیکن اس دوران کوئی خطرناک موؤبنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ میچ کا پہلا ہاف 0-0 برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میںبھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دلکش پاسنگ اور بہترین کمبائینڈ موومنٹ دیکھنے میں آئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی میچ کا اختتامی وسل 0-0 کی برابری پر بجا۔فیصلہ پیلنٹی ککس کے ذریعے کیا گیاجو کہ جلال مرادملیرنے 5-6 سے لیاری یونین کو ہرا کرگروپ Aسے سیمی فائنل میں سیٹ بک کرالی۔ 18 اکتوبر کو سانحہ کار ساز پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو پر بم دھماکا ہوا جس میں عبدالخالق بلوچ بھی شہید ہوئے ، شہدا ء کار ساز اور شہید عبدالخالق بلوچ کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اور دعا کی گئی ۔ میچ کے مہمان خصوصی شہید عبدالخالق بلوچ کے دوست عثمان بلوچ سابق کپتان اور کوچ KMC فٹبال ٹیم تھے۔ ان کے ہمراہ گلزاز احمد ،غلام شبیر نیشنل کوچ،چاچا محمد علی ،عمران ،نورا،جاوید بلوچ،سلیم سما ء، رشید ڈاکہ ،اخلاق احمداور ابراہیم گلاب بھی تھے۔میڈیا کوآر ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کو ریفری اختر کوچ نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری محمد آصف،جبارنے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو،عابد بلوچ،میر عبدالستار میڈیکل تھے۔ آج دو میچ کھیلے جائینگے، پہلا میچ کلری اسٹار بمقابلہ سندھ مسلم گذری، دوسر بلوچ محمدن ساؤتھ بمقا بلہ پاک زمیندار کھیلاجائیگا۔