عدالت عظمیٰ کے نئے جج جسٹس امین الدین 21 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

99

اسلام آباد/لاہور (اے پی پی/نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں ایک خصوصی تقریب میں ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، سینئروکلاء اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم نے حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حلف لیا