ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ کا اجرا

319

ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ اردو ویب سائٹ کاافتتاح چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کیا ہے۔

ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔

اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف فیٹ تہمینہ عامر اور رکن فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور شرکا کو ویب سائٹ کے حولے سے اہم معلومات بھی فراہم کیں۔

افتتاحی تقریب میں موجود شرکا کو بتایا گیا کہ ویب سائٹ پر کسٹمز، انکم ٹیکس اور ایف بی آر سے متعلق مکمل معلومات اور ان اداروں کی خدمات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اب عام شہری بنا کسی پریشانی و تکلیف کے درکار معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہت بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اردو ویب سائٹ کا ایڈریس fbr.gov.pk ہے۔