پرائمری تک تعلیم کیلیے نصاب اردومیںبنارہے ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

324
کراچی: وزیراتعلیم پنجاب مراد راس گورنر سندھ سے ملاقات کررہے ہیں
کراچی: وزیراتعلیم پنجاب مراد راس گورنر سندھ سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی(پ ر) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پرائمری تک تعلیم کے نصاب اردو میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں 100 انصاف آفٹر نون اسکول اور 10 موبائل اسکولوں میں آئوٹ آف اسکول بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے زندگی ٹرسٹ کے زیر اہتمام خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول اسٹیڈیم روڈ کے معائنے کے موقع پر ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے و دیگر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہزاد رائے نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول میں تقریباً 500 سے زایدطالبات کو بہتر ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور قومی و صوبائی تعلیمی معاملات سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔