پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیرکے بیان کو مسترد کردیا

171

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذہنیت، انتہا پسند نظریے، غاصبانہ خواہشات اور پاکستان کے ساتھ جنگی جنون کا مظہر ہیں۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر راجناتھ سنگھ کو اس میں کوئی شکہ و شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز کسی بھی مذموم عزائم کے خلاف ملکی دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔ ترجمان نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزیر کے بے معنی بیانات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھار ت کو پہلے خودمقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو بے جے پی حکومت اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پاکستان مخالف جذبات کو اچھالتے ہیں۔انہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات لڑنا چاہیے۔