ملک کے مختلف حصے زلزلے سے لرز اٹھے

308

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش میں افغانستان تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

اسلام آباد، مری اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔