حج پالیسی کے خدوخال کو حتمی شکل دیدی گئی

132

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے حج ماڈل کی طرز پر3 سالہ حج پالیسی کے خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر3 سال کے لیے حج درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ نئی حج پالیسی کا اعلان رواں سال دسمبر میں ہونا متوقع ہے ۔ وزار ت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کی طرز پر3 سالہ حج پالیسی کے خدوخال مرتب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے ملک بھر میں مشاورتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نئی حج پالیسی مجموعی طور پر3 سال کے لیے ہوگی۔ حج درخواستیں بھی3سالوں کے لیے اکٹھی طلب کی جائیں گی۔ پہلے سال کامیاب ہونے والے پوری رقم ادا کریں گے۔ دوسرے اور تیسرے سالوں کے لیے کامیاب درخواست گزاروں سے حج کی رقم اقساط میں لی جائے گی۔ حج معاونین بھی ہر حج پرواز کے ساتھ بتدریج روانہ ہوں گے۔ 50 حاجیوں کے ساتھ ایک معاون حج روانہ کیا جائے گا۔