پاکستان اور چین کے درمیان معاونتی ٹیکنالوجی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

96

اسلام آباد (صباح نیوز)صحت کے شعبہ کی معاونتی ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتری کے سلسلے میں وزارت قومی صحت سروسز اور چین کی ڈس ایبلڈپیپلز فیڈریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔ دستخطوں کی تقریب میںپاکستان اور چین کے وزیر اعظم بھی موجود تھے ۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بیجنگ کے گریٹ ہال میں دستخطوں کی تقریب میں بتائی جنہوں نے پاکستان کی طرف سے یادداشت پر دستخط کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی مفاہمت کی یادداشت ہے اور اس سے نہ صرف پاکستان اور چین میں معذوروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ اینٹی شی ایٹو کے تمام ممالک بھی مستفید ہوں گے ۔
یادداشت پر دستخط