عالمی بینک کی معاونت ترقیاتی اہداف کیلیے باعث تقویت ہے‘ مشیر خزانہ

56

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی اہداف کے حصول میں عالمی بینک کی تکنیکی و مالی معاونت باعث تقویت ہے۔ وہ عالمی بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی بنیک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ عالمی بینک حکومت پاکستان کو قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں متعارف کردہ اصلاحات پر کام کی رفتار تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔