فزکس کا نوبیل انعام 2 سوئس اور ایک کینیڈین امریکی سائنسدان کے نام

117

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک ) رواں برس فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 3سائنسدانوں کے نام کردیا گیا۔ انعام پانے والوں میں جیمز پیبلز کینیڈا سے تعلق رکھنے والے امریکی ماہر طبیعیات ہیں، جب کہ مشیل میئر اور ڈیڈیئر کلوز کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ انعام دینے کا فیصلہ کائنات کو سمجھنے میں تینوں سائنسدانوں کے کردار اور نظام شمسی سے باہر ایک سیارے کی دریافت کی وجہ سے کیا گیا۔ ا سٹاک ہوم میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے تینوں سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
اسٹاک ہوم: فزکس کا نوبیل انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے