اسرائیلی وزیر کی سرپرستی میں درجنوں یہود کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

208
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر زراعت یوری ارئیل اور انتہاپسند مذہبی رہنما یہودا گلیک کی قیادت میں درجنوں آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہورہے ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر زراعت یوری ارئیل اور انتہاپسند مذہبی رہنما یہودا گلیک کی قیادت میں درجنوں آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہورہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک ) یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاووں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی وزیر زراعت یوری ارئیل اور انتہا پسند مذہبی رہنما یہودا گلیک کی قیادت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس دوران انتہاپسندوں کو فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی حاصل رہی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہود آباد کاروں نے مراکشی دروازے کے قریب جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینیوں کی کڑی نگرانی کی اور انہیں سخت پہرے میں محصور کیے رکھا۔ یہود آباد کاروں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوابولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہل کاربھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ یہودی آباد کار 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔