نیب کا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپہ

297

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مشیر برائے جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپے کے دوران ضروری دستاویزات کی فائلیںاپنے قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی پانچ رکنی ٹیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا، نیب نے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزات تحویل میں لے لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم ساڑھے چار گھنٹے تک گھر میں موجود رہی ، اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔