فیاض چوہان صاحب! پہلے میگھا اور نرگس کو حج کرائیں ‘عظمیٰ بخاری

122

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان صاحب! پہلے میگھا اور نرگس کو حج کرائیں پھر فضل الرحمن کی فکر کریں، فیاض چوہان صاحب سیاست آپ کے بس کی بات نہیں آپ کسی سیکنڈری بورڈ میں کلرک بھرتی ہو جائو۔سیکنڈری بورڈ میں کلرک بھرتی ہونگے تو آپ کے بچے ہر سال اول آئیں گے۔ فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر طنز کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فضل الرحمن ہر رات آپ کے لیڈر کے خواب میں آتا ہے ان سے آپ پر بھی ڈرنا واجب ہے۔نئے پاکستان میں
فضل الرحمن کا دھرنہ حرام اور عمران خان کا دھرنہ حلال ہے۔پاکستان میں دھرنوں کی موجب جماعت کی طرف سے دھرنے کی مخالفت باعث حیرت ہے۔فضل الرحمن کے مارچ کی کال نے بنی گالہ گروپ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ دھرنے کے لیے کنٹینر اور بریانی دینے کا وعدہ کرنے والے پھر یوٹرن لے رہے ہیں۔ عمران خان کی ناکام ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکرکھڑا کردیا ہے۔
عظمیٰ بخاری