طب کا نوبیل انعام 2 امریکیاور ایک برطانوی ڈاکٹر کے نام

97

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) آکسیجن اور خلیوں کے تعلق پر تحقیق کرنے والے 3سائنس دانوں نے طب کا نوبیل انعام جیت لیا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں 2امریکی اور ایک برطانوی ڈاکٹر شامل ہیں۔ ولیم کیلن امریکا میں کینسر انسٹی ٹیوٹ اور ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ ہیں،جب کہ پیٹر ریٹکلف برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں استاذ ہیں۔ ان ڈاکٹروں نے خلیات پر تحقیق کے بعد دریافت کیا تھا کہ آکسیجن کے اتار چڑھاؤ کے مطابق خلیات کیسے خود کو ڈھالتے ہیں۔ اس تحقیق سے دل کے امراض بالخصوص ہارٹ فیل، خون کی کمی اور کینسر کے علاج میں مدد ملے گی۔ تینوں ڈاکٹروں کو 9 لاکھ 13ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔