کوسووو میں پارلیمانی انتخابات میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کی فتح

113

پریشتینا (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسووو میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں کامیاب ہوگئیں۔ دارالحکومت پریشتینا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق انتخابات میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے،جس کی رو سے اپوزیشن جماعتوں ’ویٹے وین دوسیے‘ کو 26اور ’ایل ڈی کے ‘کو 25 فیصد ووٹ ملے۔ اس کے مقابل حکمراں جماعت پی ڈی کے کو صرف 21فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی۔