امریکا میں بارپر فائرنگ‘ 4افراد مارے گئے‘5زخمی

166

کینساس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینساس کے ٹکوئلا بار میں مسلح شخص نے اندر گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان کینساس سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ہسپانوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تاحال مفرور ہے. متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کی جائے گی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے درمیان فائرنگ کا یہ چوتھا بڑا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 50 سے زاید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات بار اور شاپنگ سینٹرز جیسے عوامی مقامات پر پیش آئے جس کے بعد امریکا میں اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔