ایمبیسڈرز گرانٹ پروگرام کے تحت مالی معاونت کیلیے درخواستیں طلب

176

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، یو ایس اے آئی ڈی، کے ایمبیسڈررز فنڈ گرانٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیموں، کمیونٹی اور مقامی تنظمیوں، تھینک ٹینکس، خواتین کی تنظیموں، تعلیمی و تحقیقی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی تنظیموں سے مالی معاونت کیلیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مطابق ایمبیسڈررز فنڈکے تحت مقامی اداروں کے پروگرام کی ترجیحات پر پورے اترانے والے منصوبہ جات کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔ ایمبیسڈررز فنڈ کے تحت درخواستیں کسی وقت بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ پاکستان کے کسی حصے بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے درخواست دینے کی خواہش مند تنظمیں، ادارے 6 سے 12 ماہ کے دورانیے کے منصوبوں کیلیے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ ایمبیسڈر فنڈ کے تحت گرانٹ کا زیادہ سے زیادہ حجم 50 ہزار امریکی ڈالر تک ہے۔ تاہم استثنائی حالات میں گرانٹ کا حجم ایک لاکھ امریکی ڈالر تک بھی ہوسکتا ہے۔ درخواستیں آن لائن جمع کروانے اور دیگر معلومات کیلے ویب سائٹ www.tdea.pk/afgp وزٹ کریں۔