عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

86

راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مسلم
لیگ(ن) کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کر دی محمد حنیف عباسی نے اپنے کونسل کے ذریعے دائردعویٰ میںموقف اختیار کیا کہ عمران خان نے عوامی اجتماعات میں منشیات فروش جیسے الفاظ سے مخاطب کیا جس سے ساکھ کو نقصان پہنچا، اسی عدالت نے شوکت خانم بنام محمد حنیف عباسی دعوی کی سماعت بھی 12اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
عمران خان/کیس