پاک بحریہ نے بوزی ٹاپ حادثے میں شدید زخمی 5 افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا

112

اسلام آباد (اے پی پی) پاک بحریہ نے بوزی ٹاپ حادثے میں شدید زخمی 5 افراد کو جناح اسپتال کراچی منتقل کر دیا ہے۔ ہفتے کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر پاک بحریہ کے اسپتال درمانجاہ منتقل کیا گیا تھا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ معمولی زخمیوں کوضروری طبی امداد دے کر اسپتال سے رخصت کیا جا چکا ہے جبکہ شدید زخمی 5 افراد کو جناح اسپتال کراچی منتقل کر دیاگیا ہے۔