انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹس میں بھرپورشرکت کرینگے،پروفیسر قاسمی

203

کوٹری( جسارت نیوز )”علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری ہمیشہ کی طرح اس سیشن میں بھی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے انٹرکالیجیٹ ٹورنامینٹس میں بھرپور شرکت کرے گا۔اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ حیدرآباد کو منتخب ٹیموں کے اندارج کے لیئے ضروری لیٹر ارسال کردیا گیا ہے”۔ان خیالات کا اظہار علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرنسپل پروفیسر نذیر قاسمی نے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے ٹیموں کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کالج کے کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے گرائونڈز کی عدم دستیابی اور دیگر سہولیات کی کمی کے باوجود کالج ہذا سے بیس بال، سافٹ بال، ہاکی، والی بال، ٹگ آف وار، بیڈمنٹن،ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، فینسنگ، ایتھلیٹکس،آسٹریلین فٹبال سمیت مختلف کھیلوںسے ٹیلینٹ کی ڈسٹرکٹ، ڈویڑن، صوبائی ،قومی، تعلیمی بورڈ،سندھ اسپورٹس بورڈ، پاکستان بورڈز، پاکستان اسپورٹس بورڈ،یونیورسٹی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں جس کے لیئے پرویز احمد شیخ اور جیمخانہ کمیٹی کے ممبران قابل مبارکباد ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فضل کریم صدیقی، پروفیسر سلیم ناہیوں، پروفیسر نواب پنہور اور ہاکی، بیس بال، بیڈمنٹن، والی بال سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے۔پرویز احمد شیخ کے مطابق کالج کی بیڈمنٹن ٹیم تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے گذشتہ انٹر کالیجیٹ ٹورنامینٹ کی چیمپیئن تھی ۔