وزیرقانون کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی مقدمات کو نمٹانے کی کمیٹی کا اجلاس

119

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی کابینہ کی مقدمات کو نمٹانے سے متعلق کمیٹی نے سروا اسلامک سیونگ اکائونٹس رولز 2019ء، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی رولز 2019ء اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ 2019ء کی منظوری دے دی ہے، ان بلوں کو اب منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت یہاں ہوا۔ اجلاس میں مختلف ڈویژنوں کے 13 ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا۔