تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس لانے کا منصوبہ لانے کا فیصلہ

118

اسلام آبا(کامرس ڈیسک) حکومت نے تعمیراتی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نئی اسکیم لانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، حکومت کا تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس لانے کا پلان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اصلاحاتی پیکیج تیار کیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا۔ایف بی آر اور وزارت خزانہ نے تعمیراتی شعبے کے لیے ڈرافٹ تیار کیا ہے، سستے گھروں کی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دی جائیں گی۔رواں ماہ حکومت کو نئی اسکیم کی منظوری کے لیے ڈرافٹ پیش کیا جائے گا، اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے تمام بلڈرز کو ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ نان فائلرز رہنے کی گنجائش آئین میں بھی نہیں ہے ہم ٹیکس نہ دینے کے نظام کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں، سب کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نان فائلر کا لفظ قانون سے مٹا دیا ہے، نان فائلر کو نوٹس دیں گے اور ان سے ٹیکس لیں گے، تکنیکی طور پر نان فائلر کرمنل کہلاتا ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ کمیشن ایجنٹس اور ڈیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے رجسٹر کریں گے، بیوٹی پارلرز پر ابھی تو ٹیکس نہیں لگایا لیکن لگاؤں گا۔