لاہورہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے  قانونی مسودہ کی کاپی طلب کرلی

104

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے
قانونی مسودے کی کاپی طلب کرلی۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ شاپنگ بیگز پر پابندی کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ پلاسٹک بیگز اور برتن بیماری پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں،عدالت نے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
شاپنگ بیگز پر پابندی