خواتین کے ہاتھ سے بنائی گئی منصوعات کو فروغ دینگے،دولت رام لوہانہ

121

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کہا ہے کہ اندورن سندھ عورتوں کی جانب سے دستکاری کے بہترین کام جن پر بے انتہا محنت ہوتی ہے کے ملبوسات دیکھ کر ان کو انتہائی خوشی ہوئی لیکن انہیں اس امر کا دکھ ہے کہ اتنی عمدہ دستکاری کو شہروں میں تجارتی سطح پر وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوتی جو ان کا حق ہے اور ان کو اس کا خاطر خواہ معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا جبکہ بازاروں میں ان مصنوعات کی قیمتیں ہزاروں میں وصول کی جاتی ہیںکوشش کریں گے کہ اس سلسلے میں کوہستان کی بنائی ہوئی دستکاری کی مصنوعات کو فروغ ملے اور ان کی محنت کا جائز معاوضہ حاصل ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی جائے پیدائش کوہستان ہے اور وہ یہاں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس کی مصنوعات کے فروغ کے لیے اپنی تمام کوشیں بروئے کار لائیں گے۔ وہ تھردیپ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ دستکاری سے متعلق تھانہ بولا خان میں منعقدہ ایک نمائش میں شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔
اسمال ٹریڈرز