دبئی میں منی بس کو حادثہ8افراد ہلاک‘ 6 زخمی

284
دبئی: منی بس کنٹینر میں گھس کر تباہ ہوگئی ہے‘ فائربریگیڈ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے
دبئی: منی بس کنٹینر میں گھس کر تباہ ہوگئی ہے‘ فائربریگیڈ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں منی بس اور کنٹینر کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیر سیف مہیر مزروعی کا کہنا ہے کہ حادثہ شیخ محمد بن زاید روڈ پر مردیف سٹی سینٹر شارجہ کے قریب پیش آیا۔