کراچی میں کچرا پھینکنے کے الزام میں پہلی گرفتاری

829

کراچی میں گھر کے باہر کچرا پھینکنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میں کھلے مقامات پر کچر اپھینکنے کو جرم قرار دینے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، تھانہ سکھن پولیس نے  دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالجبار نامی شخص کو گھر کے باہر کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گھروں کے باہر کچرا پھینکناممنوع قرار اور قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، تعمیراتی ملبہ سڑکوں پر پھینکنے اور ممنوعہ جگہ پر پان تھوکنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے والے شخص کو  پولیس گرفتار کرسکتی ہے اور اسے جیل میں بند کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے اور اس پر پابندی کا اطلاق فوری اور صوبے بھر میں ہوگا