’جما ل خاشقجی کا قتل میرےاقتدار میں ہوا، ذمہ داری قبول کرتا ہوں’

293

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ صحافی جمال خاشقجی قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کے اقتدار میں ہوا۔

دی کراؤن پرنس آف سعودی عرب’ کے نام سے دستاویزی فلم کے پری ویو میں پی بی ایس کے مارٹن اسمتھ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرے اقتدار کے دوران ہوا، میں اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں’۔

مارٹن اسمتھ نے جب سعودی ولی عہد سے سوال کیا کہ ان کے علم میں لائے بغیر قتل کیسے ہوا تو محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے پاس 2 کروڑ لوگ ہیں، ہمارے پاس 30 لاکھ سرکاری ملازمین ہیں’۔مارٹن اسمتھ نے سوال کیا کہ ‘کیا وہ آپ کا جہاز بھی لے سکتے ہیں’۔