کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش 

223

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی، مہران ٹائون، گارڈن، گلستان جوہر، صدر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش کے باعث پاکستان کر کٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی پریکتس بھی روک دی گئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ بارش کے باعث ہفتہ اور اتوار کو شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔