مصباح الحق میں ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کی کوئی خوبی نہیں، محمد یوسف

234

سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق میں ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کی کوئی خوبی نہیں جس  کوسامنے رکھتے ہوئے انہیں تمام اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

سابق کپتان نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی اہلیت اور تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کے بجائے وقاریونس کو ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کے اختیارات دیئے جاتے تویقین آتا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، مصباح الحق میں ایسی کوئی خوبی  نہیں،جس  کوسامنے رکھتے ہوئے انہیں تمام اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوگا کہ وہ جاکر ڈومیسٹک  کے میچز دیکھے، اگر ٹیموں کے کوچز کی رائے پر ہی ٹیم بنانی ہے تو پھر چیف سلیکٹر کی کیا ضرورت ہے۔