کراچی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

305

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملیر، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم اور نیشنل ہائی وے پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں پورے شہر میں مزید اچھی بارش کا امکان ہے کیوںکہ بارش برسانے والے بادل تیزی سے کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب شہر میں بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔