نشے میں دھت لڑکی نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

700

لاہور: نشے میں دھت لڑکی  نے سرِ عام پولیس اہلکار پر لاتوں، گھوسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات گئے ایک لڑکی پولیس اہلکار پر تشدد کررہی ہے، ننگے پاؤں لڑکی نشے میں دھت ہے اور بیچ سڑک پر سب کے سامنے باوردی پولیس اہلکار کو تھپڑ، گھوسے اور لاتیں مار رہی ہے جب کہ پولیس اہلکار لڑکی کے تشدد سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔

وہاں موجود لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سارے منظر کو موبائل میں محفوظ کرلیا اور بعدازاں ویڈیو  انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے حوالے سے مقامی پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

https://www.facebook.com/114573193255106/videos/959096001090401/