امریکی سینیٹر شیروڈ براون کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر مودی کو خط

299

امریکی سینیٹرشیروڈ برا ون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر شیروڈ بران نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے تحفظ اورسلامتی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیرمیں ہزاروں اضافی دستے تعینات کیےہوئے ہیں،ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس بندکرکے لوگوں کو رابطوں سے محروم کیاگیا۔

شیروڈ براون نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، جس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں موجود مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ریاست اوہائیوکے سینیٹرشیروڈ براون3سینیٹ کمیٹیوں کے بھی رکن ہیں۔