برطانیہ نے سعودی ارامکو پر حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا

176

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانگی کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سعودی ارامکو کی تنصیبات  پر حملوں میں ایران کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ممکنہ طور پر امریکا کے زیر قیادت عسکری کوششوں میں شامل ہو کر ایک مشترکہ جواب کے واسطے واشنگٹن اور یورپی حلیفوں کے ساتھ کام کرے گا،اگر سعودیوں یا امریکیوں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ہمارا کوئی کردار ہو تو ہم ایسے طریقے کو تلاش کریں گے جس کے ذریعے مفید ثابت ہو سکی۔