بلدیہ حیدرآباد کے دفتر پر اینٹی کرپشن کا چھاپا ،افسران غائب

94

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ حیدرآباد کے مرکزی دفتر پراینٹی کرپشن حکام کا چھاپا،افسران غائب ہوگئے عملہ 3گھنٹے تک میئر کے دفتر میں افسران کا انتظار کرتا رہا تفصیلات کے مطابق انسداد رشوت ستانی سیل کے افسران نے مذکورہ کاروائی عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بل بورڈز لگانے، شعبہ وہیکل، ٹیکس اور اکاؤنٹس میں بے قاعدگیوں پر کی گئی۔واضح رہے کہ شعبہ ٹیکس میں17گریڈ کے عہدے اوروہیکل انچارج کا چارج 5گریڈ کے کلرک افتخار عرف افتی کے پاس ہے ،افتخار ایم کیو ایم پاکستان کی زونل کمیٹی کا رکن ہے چھاپے کے دوران قائم مقام میئر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سہیل مشہدی ،انجینئرنگ برانچ کے ذوالفقاراور 4 عہدوں کا چارج رکھنے والے محسن شیخ سمیت دیگر افسران نے موبائل فون بند کردیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے 5گریڈ کے کلرک کی17گریڈ کے دو عہدوں پر تعیناتی کا بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میونسپل کارپوریشن کا اپنا معاملہ ہے تاہم اینٹی کرپشن کا عملہ 3 گھنٹے سے
زائد انتظار کرکے ناکام واپس لوٹ گیا۔
اینٹی کرپشن /چھاپا