کراچی میں 22 سے24 ستمبر تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

101

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے‘ 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے‘محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے‘ ہوا کے کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے‘ محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔