پشاور موٹروے پر گاڑی سے4کلو ہیروئن برآمد ، ڈرائیور فرار

95

پشاور (صباح نیوز)ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب مشکوک گاڑی سے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ ایکسائز کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران یہ تیسری کارروائی ہے ۔ محکمہ ایکسائز نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔