دنیا بھر میں کروڑوں بچوں کے اسکول نہ جانے پر یونیسکو کی اپیل

201

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ اس بات کا انکشاف ہوجانے کے بعد کہ ہر6 میں سے ایک بچہ اسکول نہیں جاتا، ہنگامی اقدام کیا جائے۔ اس حوالے سے عالمی ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2018ء میں 6 سے 17 سال کی عمر کے 25 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں گئے۔ 10 برس میں صورتحال میں معمولی سی بھی بہتری نہیں آئی۔ اعداد شمار سے پتا چلتا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین خصوصاً ثانوی تعلیم میں واضح فرق ہے۔