فیس بڑھانیوالے اسکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی‘شفقت محمود

106

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے زیادہ فیسیں بڑھانے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی،عدالتی فیصلے کے مطابق کوئی بھی اسکول 5 فیصد سے زیادہ فیس نہیں بڑھا سکتا، شکایات موصول ہوئی ہیں کہ والدین پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، اگر کسی اور دروازے سے فیس اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی قابل قبول نہیں ہے۔ جمعان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شکایات آرہی ہیں کہ نجی اسکولوں نے فیسوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ، والدین فیسوں میں اضافے پر احتجاج کر رہے ہیں کہ فیسیں بڑھانے کا تناسب عدالتی حکم سے زیادہ ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی اس حوالے سے کردار ادا کریں کہ اگر کسی سکول نے زیادہ فیسیں بڑھائی تو وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایکشن لیں۔
شفقت محمود