کراچی پر قبضے کی آڑ میں جناح پور سازش کو ناکام بنائیں گے‘ نیر بخاری

272

اسلام آباد(آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضے کی آڑ میں جناح پور سازش کو ناکام بنائیگی، آصف زرداری کہہ چکے ہیں دشمنی پی پی پی سے اور جنگ وسائل کی ہے ،بلاول زرداری نے صوبائی وسائل پر آئینی حق تسلیم کرنے کی یاددہانی کرائی ہے ،کراچی وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کندگان کے ماضی سے قوم پوری طرح آگاہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔نیر بخاری نے کہا کہ حکمرانوں کو تنبیہ کی کہ پیپلزپارٹی پاکستان اور وفاق کے استحکام کی علامت اور ضمانت ہے،ہم وفاق کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں
گے ۔ نیر بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی ناعاقبت اندیش حکومت اور قیادت عوام کے مینڈیٹ پر شبخون مارنے کے حیلے بہانے پہلے دن سے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم آئینی انسانی معاشی حقوق غصب کرنے نہیں دیں گے، ساحل و وسائل پر پیداواری علاقوں کا آئینی حق تسلیم شدہ ہے۔ مضبوظ صوبے ہی مضبوط مرکز کی ضمانت ہیں۔