طالبان سے مذاکرات‘ زلمے خلیل زاد امریکی ایوان نمائندگان طلب

149

نیو یارک(صباح نیوز)افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کا زلمے خلیل زاد کو بلاوا آ گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے افغان مذاکرات میں ملکی نمائندگی کرنے والے مذاکرات کار زلمے خلیل زاد کو ایوانِ نمائندگان کے اجلاس میں شریک ہو کر مذاکراتی عمل کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے خلیل زاد کو پابند کیا ہے کہ 19ستمبر کو ایوانِ نمائندگان کے اجلاس میں شریک ہوں۔ایوانِ نمائندگان
کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایلیٹ اینگل نے زلمے خلیل زاد کو اجلاس میں طلب کرنے کا خصوصی حکم نامہ جاری کیا ہے۔چند روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو اچانک منسوخ کرنے کے اعلان کے ساتھ طے شدہ ڈیل کو مردہ بھی قرار دے دیا تھا۔