انسانی نشوو نما کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے،ڈاکٹر بدرجمیل

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ انسانی نشو نما کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنا آفس میں کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہی،اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سید خرم عارف رضوی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور اسپورٹس کوآرڈینیٹر ایم نسیم بھی موجود تھے، ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد منعقد کئے جائیں،تاکہ نوجوان نسل کے کھیلوں کی وجہ سے شہر میں دہشت گرد ی کا خاتمہ ہوسکے جس ملک میں کھیلوں کا انعقاد زیادہ ہوتا ہے وہاں دہشت گردی کے امکانات کم پائے جاتے ہیں، میری بھی کوشش ہے کہ ادارے میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے منعقد کئے جائے، جس طرح ماضی میں ہمارے ادارے کی پہچان یہی کھیل ہوا کرتے تھے ،جس میں کرکٹ ، ہاکی اور شوٹنگ بال کے کھیل نمایاں تھے ۔