بھٹ شاہ، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں چرواہا جاں بحق، ڈرائیور فرار

131

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) بھٹ شاہ کے قریب میروں کے باغ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں چرواہا جاں بحق۔ بھٹ شاہ کے قریب میروں کے باغ کے قریب نیشنل ہائی وے پر بکریاں چرانے کے لیے جانے والا شخص اللہ ڈنو حاجانو تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش بھٹ شاہ اسپتال منتقل کی گئی جبکہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔