وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے امریکا اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

113

اسلام آباد(صباح نیوز+ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی طے کرلی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2ملاقاتیں ہوں گی۔ امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان 21ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔جبکہ وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے، عمران خان کا دورہ خطے کی مو جو دہ صورتحال کے پیش نظر انتہا ئی اہم ہو گا ،وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی ساتھی جائیں گی ،عمران خان سب سے پہلے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے ۔