انڈر17انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی،یونائٹیڈ اسپورٹس نے ٹرافی جیت لی

241

کراچی۔(اسٹاف رپورٹر) یوا ئیٹڈ اسپورٹس اکیڈمی نے آل رائونڈر عبدالرحمان کی انتہائی جارحانہ 74 رنز کی شانداراننگ اور عمدہ بولنگ 3 وکٹوں کی بدولت سرفراز احمد اکیڈمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 8 رنز سے شکست دیکر شہباز انڈر 17 انٹر اکیڈمی T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ سرفراز احمد اکیڈمی کے پاکستان انڈر 16 کاشف علی کی 85 رنز کی طوفانی اننگ بھی ان کی ٹیم کو ٹا ئٹل جتوانے کیلئے ناکافی رہی۔ مہمانِ خصوصی سابق کرکٹر ممتاز غزالی نے نصرت اللہ اور نویدالامین کے ہمراہ فائینلسٹ ٹیموں میں ٹرافیز اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی یونائیٹڈ اسپورٹس انڈر 17 اکیڈمی کے کپتان حسن جعفری کو، رنراپ ٹرافی سرفراز احمد انڈر 17 اکیڈمی کے کپتان کاشف علی کو دی، فائنل کا مین آف دی میچ آل رائونڈر عبدالرحمان کو دیا گیا۔ جبک پاکستان انڈر 16 کاشف علی ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹسمین، ایم سعد بیسٹ بولر، عبد اللہ خان بیسٹ وکٹ کیپر اور حسن جعفری بیسٹ فیلڈر قرار پائے۔ مہمانِ خصوصی ممتاز غزالی نے گراس روٹ لیول پر مسلسل دوسری بار شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزر نویدالامین اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین یش کرتے ہوئے فائنلسٹ ٹیموں کو عمدہ کھیل پر مبارک باد پیش کی۔ فاتح یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ نصرت اللہ نے ٹونامنٹ کے آرگنائزر نویدالامین کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے شکریہ اداکیا کہ جن کی بدولت ہی میں ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع ملا۔ قبل ازیں افضا ء کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم کے کپتان حسن جعفری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹیں کھوکر 159 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ کی ذینت بنایا۔ آل رائونڈر عبدالرحمان نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 22 گیندوں ہر 74 رنز کی جارحانہ باری میں 7 بلندوبالا چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، طحہ احمد نے 19 رنز 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ لیفٹ آرم پیسر عبدالجلیل نے عمدہ بولنگ کے ذریعے صرف 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جوابی بیٹنگ میں سرفراز احمد انڈر 17 اکیڈمی کی ٹیم پاکستان انڈر 16 اور کپتان کاشف علی کی 85 رنز کی جارحانہ اننگ کے باوجود مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں کے خسارے پر 150 رنز بناسکی۔ کپتان کاشف علی نے گرائونڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 44 گیندوں ہر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے مگر ان کی یہ شاندار اننگ بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔ آل رائونڈر عبدالرحمان اور ایم سعد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 3,3 بیٹسمینوں کو میدان سے رخصتی کا ہروانہ تھمایا۔