جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کی ناظمات علاقہ نے حلف اٹھالیا

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا ہے کہ دعوت دین کا کام تنظیمی علاقوں میںتقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد تک مؤثر انداز میں دین کی دعوت پہنچا نا آسان ہوسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کی نو منتخب ناظمات علاقہ کی حلف برداری کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ذمے داران پر زور دیا کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے افراد سے کام لیں ، خصوصاً نو جوان خواتین تک دین کی دعوت پہنچا نے کے لیے نئے طر یقے اور جدید ذرائع استعمال کیے جائیں ۔ قبل ازیں سیشن 2019-20ء کے لیے شر مین فہیم نے علاقہ ایڈمن ،روبینہ خالدنے ڈیفنس ویو منظور کالونی ، عشرت نے علاقہ لیاری،شاد بی بی نے علاقہ برنس روڈ کیماڑی، شہر بانو نے علا قہ اولڈ سٹی ، سعیدہ طاہر نے علاقہ آگرہ تاج کالونی، شگفتہ ذکی نے علا قہ کینٹ ، حمیرا عبدالحمیدنے یوسی 4، جویریہ طاہرنے علاقہ اختر کا لونی، فر ح عزیزنے علاقہ ڈیفنس ، بشریٰ حسن نے علاقہ کلفٹن اور طاہرہ قاسم نے علا قہ گارڈن کی ناظمات علاقہ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھا یا۔