انڈر۔19 ایشیا کپ، پاکستان نے کویت کو 163 رنز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلہ

348
کولمبو: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی بلے باز محمد وسیم ففٹی رنز مکمل کرنے کے بعد بلا ہوا میں لہرارہے ہیں
کولمبو: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی بلے باز محمد وسیم ففٹی رنز مکمل کرنے کے بعد بلا ہوا میں لہرارہے ہیں

 

کولمبو (جسارت نیوز) پاکستان کی انڈر۔19 ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے ایک میچ میں کویت کی انڈر۔19 ٹیم کو 163 رنز سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عرفان 63، محمد وسیم 55، حارث خان 53 اور فاحد منیر 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ گزشتہ روز کولمبو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے10ویں میچ میں پاکستان انڈر۔19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عرفان خان، محمد وسیم اور حارث خان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کویت انڈر 19 کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 336 رنز کا ہدف دیا۔ عرفان 63، محمد وسیم 55، حارث خان 53 اور فاحد منیر 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کویت کے جاندو نے 4، عبدالصادق نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کویت انڈر۔19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 43.4 اوورز میں 172 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ عبدالصادق نے 60 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم نے 4، محمد وسیم نے 3 اور ابو ہریرہ نے2 کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ پاکستان کی ٹیم نے میچ میں کویت کی انڈر۔19 ٹیم کو 163 رنز سے شکست دے دی۔