بلوچستان کے ضلع حب میں وین الٹنے کے باعث 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی

288

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع حب میں وین الٹنے کے باعث 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ ہنگول کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا، جہاں حب سے گوادر جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاش و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیا، جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔