جاپان: ٹرین اور ٹرک میں تصادمایک شخص ہلاک‘ 30 افراد زخمی

252
ٹوکیو: ٹرک سے تصادم کے باعث ریل گاڑی کا انجن الٹ گیا ہے‘ عملہ امدادی کارروائی میں مصروف ہے
ٹوکیو: ٹرک سے تصادم کے باعث ریل گاڑی کا انجن الٹ گیا ہے‘ عملہ امدادی کارروائی میں مصروف ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں مسافر ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق ٹوکیو اور یوکوہاما کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ تصادم سے ٹرین کی پہلی بوگی پٹری سے اتر گئی جب کہ ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔